Pakistan
باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنز پردوبارہ پولنگ
آزاد کشمیر الیکشن کے تیسرے مرحلے میں ضلع باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ شروع ہو گئی ہے۔
ری پولنگ آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے حلقہ ایل اے 15 کے 9 اور ایل اے 16 کے 14 پولنگ سٹیشنز پر ہو رہی ہے۔
ایل اے 16 باغ 3 کے 14 پولنگ اسٹیشنز پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7,004 ہے، جبکہ ایل اے 15 باغ 2 کے 9 پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز کی تعداد 5 ہزار ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ری پولنگ کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ دونوں حلقوں میں 10 اگست کو انتخابی عملہ نہ پہنچنے اور کشیدگی کے باعث پولنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔