Pakistan

قلعہ عبداللہ ، گاڑی پر فائرنگ،2 خواتین جاں بحق ،باپ ، بیٹی زخمی

قلعہ عبداللہ ، گاڑی پر فائرنگ،2 خواتین جاں بحق ،باپ ، بیٹی زخمی
۱ منٹ پہلے

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے سیگی میں مسلح افراد نے ایک گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ باپ اور بیٹی زخمی ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی سیگی کے علاقے سے گزر رہی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ باپ اور بیٹی زخمی ہوئے۔ دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔

 

جاں بحق خواتین کی میتیں ضروری قانونی کارروائی کے لیے عبدالرحمان زئی ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

 

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ کاروباری سلسلے میں 2 روز قبل تحصیل گلستان پہنچا تھا۔

 

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسلح افراد نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم گاڑی نہ رکنے پر مبینہ طور پر قبائلی گروہ کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیگی کا علاقہ قبائلی تنازعات اور دشمنیوں کے باعث حساس تصور کیا جاتا ہے، جہاں عام شہریوں کی نقل و حرکت بھی محدود رہتی ہے۔

 

واقعے کے محرکات جاننے اور فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں