Breaking News

فیلڈ مارشل کاسابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ

فیلڈ مارشل کاسابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ
۱ منٹ پہلے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سابق فوجیوں کا تجربہ ایک قیمتی اثاثہ ہے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یومِ آزادی کے موقع پر پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔

 

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سابق فوجیوں کے تجربے، رہنمائی اور مسلسل وابستگی کو ایک قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے تیزی سے پیچیدہ اور بدلتے ہوئے ماحول میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ان کے تجربات سے استفادہ کرنا انتہائی اہم ہے۔

 

ترجمان پاک فوج کے مطابق تقریب میں بڑی تعداد میں ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے ملک کے دفاع میں سابق فوجیوں کی گراں قدر خدمات اور زندگی بھر کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور قومی استقامت کو مضبوط بنانے میں ان کے دیرپا کردار کو سراہا۔

 

انہوں نے کہا کہ سابق فوجیوں کا تجربہ، رہنمائی اور مسلسل وابستگی بالخصوص موجودہ پیچیدہ سکیورٹی ماحول میں ایک اہم ادارہ جاتی اثاثہ ہے۔

 

دریں اثنا سابق فوجیوں نے پاک فوج کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں مسلح افواج کے ساتھ اپنے مسلسل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے قومی اتحاد، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار جاری رکھنے کا بھی عہد کیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں