Pakistan
پنڈی پولیس کو 9 سال سےمطلوب اشتہاری ملتان سے گرفتار
راولپنڈی پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو ملتان ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام کے مطابق ملزم گزشتہ 9 سال سے تھانہ بنی راولپنڈی کو مطلوب تھا۔ ملزم پر 2018 میں ایک شخص کو گاڑی سے کچلنے کا الزام ہے۔
حکام کے مطابق ملزم سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تو اسے ملتان ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے ملزم کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔