Pakistan
نئے صوبے بنانا غداری ہے تو آئین میں اس کا ذکر کیوں؟ خالد مقبول
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اگر نئے صوبے بنانا غداری تھا تو آئین میں اس کا ذکر کیوں موجود ہے، آبادی کے لحاظ سے صوبے بننے چاہئیں۔
پریس کانفرنس میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آبادی میں مسلسل اضافے کے باوجود نئے صوبے نہیں بنائے گئے، جبکہ ملک بھر میں نئے اضلاع قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں اور اس حوالے سے ایک بڑے قومی مکالمے کی ضرورت ہے۔
خالد مقبول کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں صوبوں کی ضرورت ہے وہاں نئے صوبے بننے چاہئیں اور سندھ میں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جائز حقوق کی بات کرنا غداری نہیں ہے۔