Pakistan

لاہور: ون وہیلنگ کے دوران موٹرسائیکل میں آگ لگنے سے 8 افراد زخمی

لاہور: ون وہیلنگ کے دوران موٹرسائیکل میں آگ لگنے سے 8 افراد زخمی
۵ گھنٹے پہلے

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ون وہیلنگ کے دوران موٹرسائیکل کے انجن میں اچانک آگ لگنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق نوجوان ون وہیلنگ کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

 

ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کی مدعیت میں موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ نگرانی کیمروں اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں