Sports

پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی

پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
۱۵ گھنٹے پہلے

پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ میں جاری ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے پلیٹ ڈویژن کے فائنل میں تھائی لینڈ کو 50-55 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

 

اس کے علاوہ پاکستان نے اگلی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے کپ ڈویژن کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے، جو 2028 میں سنگاپور میں ہوگی۔

 

پاکستانی ٹیم کی جانب سے صبا نور انور، مایا، لیا رضا شاہ، حنا چوہدری، سرینا نسیم، جسمین، فرح، نورالعین اور سمایا صفدر نے بہترین کھیل پیش کیا۔

 

پاکستانی ٹیم نے پورے میچ کے دوران بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار فتح اپنے نام کی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں