ہاکی ورلڈکپ،پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں شکست
بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں کھیلے جا رہے ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔
انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو 4-1 سے ہرایا۔
واگنر ہاکی اسٹیڈیم، امسٹل وین، نیدرلینڈز میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول رشمیر نے کھیل کے 12ویں منٹ میں کیا۔
دوسرا گول وارڈ نے 28ویں منٹ میں کیا۔ تیسرا گول 31ویں منٹ میں ہوپر نے پینلٹی کارنر پر کیا، جبکہ انگلینڈ کی جانب سے چوتھا گول ایلبرے نے 47ویں منٹ میں پینلٹی کارنر پر کیا۔
پاکستان کی جانب سے واحد گول کھیل کے 50ویں منٹ میں افراز نے کیا۔
یہ 8 سال بعد ورلڈکپ میں واپسی کے بعد پاکستان کا پہلا میچ تھا۔
پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ 17 اگست کو ویلز کے خلاف اور 19 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔
دیگر کھیلے گئے میچز میں بھارت نے ویلز کو 3-1، جرمنی نے ملائیشیا کو 5-1 اور بیلجیئم نے فرانس کو 3-2 سے ہرایا۔