World
ایران: پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث شخص کو سزائے موت دے دی گئی
ایران میں پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث شخص کو سزائے موت دے دی گئی۔
ایرانی عدلیہ کے مطابق مذکورہ شخص کو اسرائیل اور امریکا کی حمایت میں اقدامات کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سزا پانے والے شخص پر جنوری میں ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے نشانہ بنانے کا الزام تھا۔
رپورٹس کے مطابق 8 جنوری کو کرج شہر میں پیش آنے والے واقعے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔