World

کاکروچ جنتا پارٹی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل، چند گھنٹوں بعد بحال

کاکروچ جنتا پارٹی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل، چند گھنٹوں بعد بحال
۴ گھنٹے پہلے

بھارت کی کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت ڈپکے نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل کردیا گیا تھا۔

 

ابھیجیت ڈپکے نے ایکس پر اکاؤنٹ دستیاب نہ ہونے کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام کی کارروائی پر تنقید کی۔

 

تاہم چند گھنٹوں بعد اکاؤنٹ بحال کردیا گیا اور پارٹی کو دوبارہ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی مل گئی۔

 

پارٹی نے ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ اکاؤنٹ صبح معطل ہوا تھا، تاہم بعد میں مسئلہ حل ہوگیا۔

 

اکاؤنٹ کی معطلی کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آیا اور صارفین نے اکاؤنٹ معطل کیے جانے کی وجہ بتانے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں