World
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، حزب اللّٰہ کمانڈر سمیت متعدد افراد شہید
جنوبی لبنان میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے کمانڈر ابو حسن کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز بھی جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ایک اور کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 11 افراد شہید ہوئے تھے، جن میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی شامل تھے۔