Entertainment

طلاق یا علیحدگی کی خبریں بے بنیاد ہیں،عائزہ خان

طلاق یا علیحدگی کی خبریں بے بنیاد ہیں،عائزہ خان
۲ دن پہلے

اداکارہ عائزہ خان نے شوہر دانش تیمور سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

 

حال ہی میں عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند نمایاں تبدیلیاں کیں۔ اس کے علاوہ ان کے اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کے علاوہ دانش تیمور کے ہمراہ تصاویر بھی ہٹا دی گئیں، جس پر مداح خاصے حیران ہوئے۔

 

اداکارہ کی نجی زندگی سے متعلق چہ مگوئیوں میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب انہوں نے اپنے شوہر دانش تیمور کے ڈرامے ’ہمراہی‘ کے فائنل کی سنیما پریمیئر تقریب میں شرکت نہیں کی۔

 

تاہم اب عائزہ خان نے ایک فین پیج کی جانب سے کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔

 

اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کی طلاق یا علیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں۔

 

عائزہ خان کے اس ردعمل کے بعد مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پر مختلف انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ بعض صارفین نے جوڑے سے علیحدگی نہ کرنے کی اپیل کی، جبکہ کچھ نے سوال اٹھایا کہ اگر افواہیں بے بنیاد ہیں تو عائزہ نے دانش تیمور کے ساتھ تصاویر کیوں ہٹائیں؟

 

خیال رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور کو شوبز انڈسٹری کی معروف ترین جوڑی سمجھا جاتا ہے اور یہ وہ جوڑی ہے جسے مداح بھرپور پسند کرتے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں