Entertainment

شلپا کی طلاق لینے والی افواہ سن کر زندگی ختم کرنے کا خیال بھی آیا،راج کندرا

شلپا  کی طلاق لینے والی افواہ  سن کر زندگی ختم کرنے کا خیال بھی آیا،راج کندرا
۲۲ گھنٹے پہلے

بھارتی بزنس مین اور اداکار راج کندرا نے 2021 کے فحش مواد کیس میں جیل میں گزارے گئے 63 دنوں کے دوران پیش آنے والے مشکل حالات اور اپنی ذہنی کیفیت کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

 

ایک حالیہ انٹرویو میں راج کندرا نے بتایا کہ ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں قید کے دوران انہیں میڈیا کے ذریعے یہ خبر ملی کہ ان کی اہلیہ اور اداکارہ شلپا شیٹی انہیں چھوڑ کر طلاق لینے والی ہیں۔ راج کندرا کے مطابق یہ خبر سن کر وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے اور ایک رات انہیں اپنی زندگی ختم کرنے کا خیال بھی آیا۔

 

راج کندرا کا کہنا تھا کہ جیل میں پہلے ہی حالات انتہائی مشکل تھے، ایسے میں طلاق کی افواہ نے ان کی پریشانی مزید بڑھا دی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس رات سو نہیں سکے اور انہیں محسوس ہوا کہ زندگی میں آگے بڑھنے کی کوئی وجہ باقی نہیں رہی۔

 

ان کے مطابق اگلے روز انہوں نے شلپا شیٹی سے فون پر بات کی تو اداکارہ نے انہیں یقین دلایا کہ یہ محض افواہ ہے اور وہ ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔ شلپا کی جانب سے اعتماد اور حمایت کے اظہار کے بعد راج کندرا کا کہنا ہے کہ انہیں دوبارہ حوصلہ ملا اور انہوں نے خود کو حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کیا۔

 

راج کندرا نے جیل کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 63 دنوں کے دوران زیادہ تر پارلے جی بسکٹ اور پانی پر گزارا کیا، جس کے دوران ان کا وزن تقریباً 17 سے 18 کلو کم ہوگیا۔ انہوں نے جیل میں شدید ازدحام اور مشکل حالات کا بھی دعویٰ کیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں