Entertainment

مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان 2026 منتخب، عالمی مقابلے میں ملک کی نمائندگی کریں گی

مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان 2026 منتخب، عالمی مقابلے میں ملک کی نمائندگی کریں گی
۱ منٹ پہلے

پاکستانی ماڈل مصباح ارشد نے مس یونیورس پاکستان 2026 کا اعزاز اپنے نام کر لیا، وہ نومبر میں پورٹو ریکو میں ہونے والے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

 

مس یونیورس پاکستان 2026 کی تاج پوشی کی تقریب فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے رِزال پارک ہوٹل میں منعقد ہوئی، جہاں 10 فائنلسٹس کے درمیان مقابلے کے بعد مصباح ارشد کو فاتح قرار دیا گیا۔

 

اس کامیابی کے بعد مصباح ارشد 24 نومبر کو پورٹو ریکو کے شہر سان خوان میں ہونے والے مس یونیورس 2026 کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی، جہاں دنیا بھر سے منتخب ہونے والی حسینائیں عالمی اعزاز کے لیے مقابلہ کریں گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں