Entertainment

دانش نے عائزہ سے علیحدگی کی افواہیں مسترد کر دیں

دانش نے عائزہ سے علیحدگی کی افواہیں مسترد کر دیں
۱ منٹ پہلے

اداکار دانش تیمور نے اہلیہ عائزہ خان سے علیحدگی کی افواہوں کو سراسر غلط قرار دے دیا ہے۔

 

دانش تیمور نے کہا کہ وہ اور عائزہ خان خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ عائزہ ان کے پیارے بچوں کی ماں اور ایک اچھی شریکِ حیات ہیں، جبکہ کچھ لوگوں کو ان کی خوشحال اور شاندار زندگی پسند نہیں آ رہی۔

 

دانش تیمور نے مزید کہا کہ وہ ان دنوں اپنے کام میں بہت زیادہ مصروف ہیں اور ایسی جھوٹی خبروں پر توجہ دینے کے لیے ان کے پاس وقت نہیں ہے۔

 

اس سے قبل عائزہ خان بھی علیحدگی سے متعلق ان افواہوں کو مسترد کر چکی ہیں

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں