کے پی،بین الاضلاعی بی آر ٹی سروس کے منصوبے پر کام شروع
خیبر پختونخوا حکومت نے موٹروے کے ذریعے بین الاضلاعی بی آر ٹی سروس شروع کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔ منصوبے کی فیزیبلٹی کا جلدآغازہو گا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت پشاور کو نوشہرہ، مردان، صوابی اور چارسدہ سے بی آر ٹی طرز کی جدید بس سروس کے ذریعے منسلک کیا جائے گا۔
منصوبے کی فیزیبلٹی جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں روٹس، لاگت اور اسٹیشنز کے مقامات کا تعین کیا جائے گا۔
حکومتی حکام کے مطابق موٹروے پر بی آر ٹی طرز کی بسیں چلانا جی ٹی روڈ کے مقابلے میں آسان ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے روزانہ ہزاروں مسافروں کو سہولت ملنے کی توقع ہے۔ فیزیبلٹی مکمل ہونے کے بعد دیگر تکنیکی تفصیلات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
بین الاضلاعی بی آر ٹی منصوبے کا مقصد پشاور اور دیگر اضلاع کے درمیان جدید اور مؤثر پبلک ٹرانسپورٹ کا رابطہ قائم کرنا ہے۔