Pakistan

اسحاق ڈار کا ترک وزیرِ خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، ریجنل فور اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول

اسحاق ڈار کا ترک وزیرِ خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، ریجنل فور اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول
۱ منٹ پہلے

ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو ریجنل فور وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، جو اس ماہ کے آخر میں استنبول میں منعقد ہوگا۔

 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق حاقان فیدان نے اسحاق ڈار کو ریجنل فور وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، جسے نائب وزیراعظم نے قبول کرلیا۔

 

ریجنل فور اجلاس میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔ 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں