Business
ڈیزل سستا ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی
حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کر دی ہے۔
پاکستان منی مزدا و گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان منی مزدا و گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شیر علی نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے حق میں بہتر فیصلہ کیا گیا ہے، اسی لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مزدا اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 10 فیصد کمی کر دی ہے۔