Pakistan
کوئٹہ،لاپتہ 6 سالہ بچےکی لاش گھر کے باہر بوری سے برآمد
کوئٹہ میں20 اگست سے لاپتہ 6 سالہ بچے علی شاہ کی لاش ہفتے کی صبح اس کے اپنے گھر کے باہر ایک بوری سے برآمد ہو گئی۔
حکام کے مطابق مقامی رہائشیوں نے گھر کے باہر ایک مشکوک بوری دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بوری کھولی تو اس میں بچے کی لاش موجود تھی۔ بچے کے دو روز قبل لاپتا ہونے کے بعد اہلِ خانہ نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ موت کی وجہ معلوم کی جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اب تک کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔
واقعے کے بعد مقامی رہائشیوں میں خوف اور تشویش پھیل گئی ہے، جبکہ انہوں نے ذمہ دار افراد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔