Breaking News

لیپہ ویلی ،نجی سکول کے بچوں کی 3 گاڑیاں بارش کے باعث پھنس گئیں

لیپہ ویلی ،نجی سکول کے بچوں کی 3 گاڑیاں بارش کے باعث پھنس گئیں
۴ گھنٹے پہلے

آزاد کشمیر کی  لیپہ ویلی میں سیاحتی پہاڑی مقام بارہ ہزاری جانے والی نجی سکول کے بچوں کی 3 گاڑیاں شدید بارش کے باعث پھنس گئیں۔

 

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں گاڑیوں میں بچوں اور ٹیچرز سمیت 50 سے زائد افراد سوار ہیں۔ بچوں اور اسکول اسٹاف کی مدد کے لیے مقامی افراد روانہ ہو گئے۔

 

اسسٹنٹ کمشنر عامر احمد کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں شدید بارش کے بعد برساتی نالوں میں طغیانی معمول کی بات ہے۔ تمام بچے اور اسکول اسٹاف محفوظ مقام پر موجود ہیں، راستہ کلیئر ہوتے ہی بچوں اور اسٹاف کو ریسکیو کر لیا جائے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں