World

نیہا سنگھ راٹھور کی اقلیتوں کے حق میں آواز، مودی حکومت پر تنقید

نیہا سنگھ راٹھور کی اقلیتوں کے حق میں آواز، مودی حکومت پر تنقید
۶ گھنٹے پہلے

بھارتی لوک گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور نے ایک تقریب میں گیت کے ذریعے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ملک میں اقلیتوں کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کے خلاف آواز اٹھائی۔

 

نیہا سنگھ راٹھور نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھایا جاتا ہے اور انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

تقریب میں کانگریس رہنما راہول گاندھی بھی موجود تھے اور نیہا سنگھ راٹھور ان کے ہمراہ کھڑی نظر آئیں۔

 

حالیہ دنوں میں راہول گاندھی اور نیہا سنگھ راٹھور کی ایک تقریب میں شرکت کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔

 

نیہا سنگھ راٹھور اس سے قبل بھی بھارتی حکومت اور سیاسی پالیسیوں پر تنقید کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں