Breaking News
سہیل آفریدی کا بیان درست،ایک جملے سےاصل مدعا سے ہٹا جا رہا ہے،بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق جو بیان دیا ہے وہ درست ہے، جس نے بھی روکا سہیل آفریدی نے ان سے متعلق بات کی ہے، سہیل آفریدی کے ایک جملے کو لے کر اصل مدعا سے ہٹا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کسی کے قریبی نہیں بلکہ 4 کروڑ عوام کے چیف ایگزیکٹو ہیں، وزیراعلیٰ کے پی بانی کے منتخب کردہ ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کیا جائے، بانی کے ٹیسٹ کرائیں، انہیں ہسپتال منتقل کریں، یہ ان کا آئینی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم واضح تھا کہ ایک بورڈ بنے گا جس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن بھی شامل ہوں گی۔ ابھی سپریم کورٹ کا حکم نامہ قابلِ عمل ہے، آپ انہیں ہسپتال منتقل کر سکتے ہیں، خدارا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت کو سنجیدہ لیا جائے۔