Breaking News

ن لیگ قانون ساز اسمبلی کی6 مخصوص نشستوں پرکامیاب،نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

ن لیگ قانون ساز اسمبلی کی6 مخصوص نشستوں پرکامیاب،نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
۱ منٹ پہلے

مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 6 مخصوص نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی۔قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے انتخاب کے بعد نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔

 

قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر پولنگ پیر کو ہوئی، جس میں نومنتخب ارکانِ اسمبلی نے حصہ لیا۔

 

نتائج کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار افتخار گیلانی نے 26 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو 12 ووٹ ملے۔

 

علما و مشائخ کی نشست پر مسلم لیگ ن کے پیر مظہر نے 26 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار حافظ طارق نے 12 ووٹ حاصل کیے۔ان کے مدِ مقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ ذوالفقار نے 12 ووٹ حاصل کیے۔

 

خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی مریم کشمیری، سحرش قمر اور مریم ادریس کامیاب قرار پائیں۔

 

زوبیہ خورشید اور رفعت عابد نے 5، 5 ووٹ حاصل کیے، جس کے بعد قرعہ اندازی میں زوبیہ خورشید کا نام نکل آیا، جبکہ پیپلز پارٹی کی فرزانہ یعقوب بھی کامیاب ہوگئیں۔

 

اوورسیز نشست پر مسلم لیگ ن کے عبدالرحمان آرائیں بلامقابلہ کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔

 

یوں مسلم لیگ ن نے مخصوص نشستوں میں ٹیکنوکریٹ، علما و مشائخ اور خواتین کی نشستوں سمیت مجموعی طور پر 6 نشستیں حاصل کیں۔

 

قانون ساز اسمبلی میں ن لیگ نے مجموعی طور پر 31 نشستوں اور پیپلز پارٹی نے 14 نشستوں پر کامیابی سمیٹی، جبکہ عوامی دست و بازو کی ایک نشست پر ن لیگ کے ساتھ اتحاد کے بعد ن لیگ کی 32 نشستیں ہیں۔

 

علاوہ ازیں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے انتخاب کے بعد نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔

 

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے انتخاب کے بعد 46 ارکانِ اسمبلی سے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے حلف لیا۔

 

 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں