Breaking News
معاشی حالات خراب ہونے کے باوجود مریم نے11ارب کا جہاز خریدا،نعیم الرحمٰن
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملکی معاشی حالات خراب ہونے کے باوجود مریم نواز نے 11 ارب کا جہاز خرید لیا۔
لاہور میں چیئرنگ کراس مال روڈ پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرول کمپنیوں کو بے جا منافع دے رہی ہے، عوام شدید پریشان ہیں لیکن دوسری جانب بیوروکریسی کی مراعات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 13 ربیع الاوّل کو ملک گیر ہڑتال کی کال دیں گے جبکہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں ملک گیر ہڑتال ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری انا کا مسئلہ نہیں، ہم عوام کو ریلیف دلانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے گندم کی برآمد کی اجازت دے دی ہے، جس کی وجہ سے گندم کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔