مکہ معاہدے میں شمولیت کی باضابطہ دعوت نہیں ملی،ایران
ایران نے کہا ہے کہ اسے مکہ معاہدے میں شمولیت کی باضابطہ دعوت نہیں ملی۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے گزشتہ روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ہمیں مکہ معاہدے میں شمولیت کی باضابطہ دعوت نہیں ملی ہے۔ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی کوششیں کر رہا ہے، جبکہ پاک ایران تعلقات تاریخ کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی اقتصادی پابندیاں غیر قانونی ہیں، ہم اس دباؤ کو قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ایران کے دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی امور پر گفتگو ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمانی وزیر خارجہ کے دورے کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ بلغاریہ کا امریکا کے ساتھ مل کر حملے میں تعاون جارحانہ اقدام ہے۔