Breaking News

بیرون ملک مقیم 33 اعلیٰ ریٹائرڈ افسران کو غیر ملکی کرنسی میں پینشن ادائیگی کا انکشاف

بیرون ملک مقیم  33 اعلیٰ ریٹائرڈ افسران کو غیر ملکی کرنسی میں   پینشن ادائیگی کا انکشاف
۱ منٹ پہلے

بیرون ملک مقیم پاکستان کے 33 اعلیٰ ریٹائرڈ افسران کو ان کی پینشن غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان افسران کو ہر سال 34 کروڑ روپے سے زیادہ کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ یہ  بات وزارتِ خارجہ کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی تفصیلات میں  سامنے آئی  ہے۔

 

ان تفصیلات کے مطابق 33 اعلیٰ ریٹائرڈ افسران بیرون ملک منتقل ہو چکے ہیں، جس کے بعد ان کی جانب سے غیر ملکی کرنسی میں پینشن لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

 

اس حوالے سے وزارتِ خارجہ نے بیرون ملک مقیم ریٹائرڈ افسران سے متعلق تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کر دی ہیں۔

 

دستاویز کے مطابق مختلف حکومتی محکموں سے ریٹائر ہونے والے 33 افسران اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں۔

 

غیر ملکی کرنسی میں پینشن حاصل کرنے والے افسران کو حکومت 34 کروڑ 21 لاکھ روپے سالانہ ادائیگی کرتی ہے، جبکہ انہیں متعلقہ غیر ملکی کرنسی میں حکومتِ پاکستان پینشن ادا کرتی ہے۔

 

کئی ممالک میں رہنے والے افسران کو حکومتِ پاکستان پینشن کی ادائیگی ملکی کرنسی میں بھی کرتی ہے۔

 

ملکی کرنسی میں پینشن حاصل کرنے والے ریٹائرڈ افسران کے اعداد و شمار وزارتِ خارجہ کے پاس نہیں ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں