Breaking News

عمران خان کی ہسپتال منتقلی پر توہینِ عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس

عمران خان کی ہسپتال منتقلی  پر توہینِ عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس
۱ منٹ پہلے

رجسٹرار سپریم کورٹ نے عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر ان کی بہن کی جانب سے دائر توہینِ عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔

 

رجسٹرار آفس نے توہینِ عدالت کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے ہیں۔

 

رجسٹرار آفس کے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے فریقین پر توہینِ عدالت کے الزامات کی فہرست فراہم نہیں کی۔

 

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ سے سہولت سینٹر میں ملاقات ہوئی، رجسٹرار آفس نے ہماری درخواست پر اعتراض عائد کر دیا ہے۔ اعتراض یہ ہے کہ توہین کے مرتکب افراد کو الزامات کی فہرست نہیں بھیجی گئی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے درخواست کو جلد سماعت کے لیے رجوع کیا، ہماری توہینِ عدالت کی درخواست واپس کی جا رہی ہے، ہم توہینِ عدالت کی درخواست کو آج ہی دوبارہ دائر کریں گے۔

 

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بہت ضروری ہے، برائے مہربانی بانی پی ٹی آئی کی فیملی ممبران سے ملاقات کرائیں، ہم اپنا وعدہ پورا کر چکے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں