Breaking News
پشین ،دہشت گردوں کی فائرنگ،سڑک تعمیر کرنے والے 5 مزدور شہید
پشین میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے سڑک کی تعمیر کا کام کرنے والے 5 مزدوروں کو شہید کر دیا۔
ضلع پشین کے علاقے سرانان بازار میں سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 5 مزدور موقع پر شہید ہوگئے، جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے واقعے کی جگہ موجود تعمیراتی مشینری کو بھی نقصان پہنچایا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر معصوم پاکستانیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ محنت کش مزدور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے اور ملک و صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے کام کر رہے تھے۔