Pakistan

پمز اسپتال واقعہ، وزیراعظم نے وفاقی سیکریٹری صحت کو عہدے سے ہٹا دیا

پمز اسپتال واقعہ، وزیراعظم نے وفاقی سیکریٹری صحت کو عہدے سے ہٹا دیا
۱ منٹ پہلے

پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

 

اجلاس میں وزیراعظم نے متعلقہ افسران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کرکے عہدے سے ہٹا دیا۔

 

وزیراعظم نے واقعے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی، جس کے سربراہ سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان ہوں گے۔

 

ضلعی انتظامیہ نے بھی واقعے کی تحقیقات کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جو آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرے گی اور 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

 

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر کسی کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا تو ذمہ داروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں