Pakistan
پمز سانحہ: مصطفیٰ کمال نے کارکردگی بتانے کیلئے 2 گھنٹے مانگ لیے
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پمز اسپتال 1985ء میں 4 لاکھ آبادی کے لیے بنایا گیا تھا، جبکہ آج اسلام آباد کی آبادی تقریباً 50 لاکھ ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پمز سرکاری اسپتال ہے اور اس کا فائر فائٹنگ نظام جدید اسپتالوں جیسا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپتال کا نظام پرانا ہوچکا ہے جبکہ آبادی کئی گنا بڑھ چکی ہے، جس کے باعث پمز کی گنجائش اور موجودہ آبادی میں بڑا فرق ہے۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ انہیں ڈیڑھ سے دو گھنٹے دیے جائیں، وہ اپنی کارکردگی اور سانحے کے بعد کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔