Entertainment

بھارت کے معروف ہریانوی گلوکار انکت بالیان فائرنگ سے قتل

بھارت کے معروف ہریانوی گلوکار   انکت بالیان فائرنگ سے قتل
۱۱ گھنٹے پہلے

بھارت کے معروف ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر انکت بالیان کو نامعلوم حملہ آوروں نے جم کے باہر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اتر پردیش کے ضلع شاملی میں بدھ کی شام پیش آیا، جب انکت بالیان ورزش کے بعد جم سے باہر نکل رہے تھے۔ 2 موٹرسائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے انکت بالیان پر متعدد گولیاں چلائیں اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔

 

جم کے مالک روی شرما نے بتایا کہ انکت بالیان روزانہ ورزش کے لیے جم آتے تھے۔ واقعے کے وقت تقریباً 15 سے 20 گولیاں چلائی گئیں، جس کے بعد گلوکار کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں