Business
گیس ٹیرف کے 12 سلیب ختم کر کے یکساں نرخ نافذ کرنے کا فیصلہ
حکومت نے گیس ٹیرف کے 12 سلیب ختم کر کے یکساں نرخ نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پروٹیکٹڈ صارفین کو آمدنی پر مبنی سبسڈی کے نظام پر منتقل کیا جائے گا، جبکہ ان صارفین کا خیال ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے رکھا جائے گا۔
ستمبر تا اکتوبر 2026 میں آئی ایم ایف کے چوتھے جائزے کے دوران حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے کراس سبسڈی کے خاتمے اور سنگل گیس ٹیرف کے نفاذ کے لیے ٹائم لائن پر تبادلہ خیال کیے جانے اور اسے حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے۔