World

ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں وفات گئے

ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں وفات گئے
۱ دن پہلے

ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔ انہیں گزشتہ ہفتے خون کی ایک نایاب بیماری کی تشخیص کے بعد علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

 

اوسلو میں شاہی محل نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ بادشاہ ہیرالڈ پنجم جمعے کو مقامی وقت کے مطابق صبح 06:35 بجے اوسلو کے نیشنل ہسپتال میں پُرسکون طور پر وفات پا گئے۔

 

ان کی وفات کی خبر کے اعلان کے ساتھ ہی شاہی محل کی چھت پر نصب شاہی پرچم سرنگوں کر دیا گیا۔

 

بادشاہ ہیرالڈ پنجم کی وفات سے قبل شاہی خاندان کے ارکان نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی، جبکہ لوگوں نے شاہی محل کے باہر پھول رکھ کر ان کے لیے احترام اور عقیدت کا اظہار کیا۔

 

ہیرالڈ پنجم 14ویں صدی کے بعد ناروے میں پیدا ہونے والے ناروے کے پہلے بادشاہ تھے۔

 

ان کی وفات کے بعد ان کے 53 سالہ بیٹے ہاکون نے ان کی جگہ سنبھال لی ہے۔ نئے بادشاہ ہاکون آج حکومت کے ساتھ ریاستی کونسل کا ایک غیرمعمولی اجلاس منعقد کریں گے۔

 

بادشاہ ہیرالڈ پنجم کے لواحقین میں ان کی اہلیہ ملکہ سونیا، بیٹی شہزادی مارتھا لوئیز، بیٹے اور نئے بادشاہ ہاکون، اور 6 پوتے پوتیاں شامل ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں