ترکیہ سےنہیں ڈرتے،نیتن یاہو،اسرائیل کی عمر میرے چھوٹے بھائی سے بھی کم ہے،اردوان
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ایک بار پھر شدید اور تلخ بیانات کا تبادلہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر سخت تنقید کی۔
یہ تلخ بیانات اس وقت شروع ہوئے جب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ترکیہ کو مخاطب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیل ترکیہ سے بالکل نہیں ڈرتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایسی کئی بڑی سلطنتیں آئیں اور ختم ہوگئیں، لیکن ان کے عروج و زوال کے باوجود اسرائیل آج بھی قائم اور باقی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کے اس بیان کے جواب میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تم کون سی سلطنتوں کی بات کر رہے ہو؟ تمہارا ملک اسرائیل تو عمر میں میرے سگے بھائی سے بھی چھوٹا ہے۔
یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے بڑے بھائی محمد اردوان 1928ء جبکہ دوسرے بھائی حسن اردوان 1929ء میں پیدا ہوئے تھے، جبکہ اسرائیل کا قیام 1948ء میں عمل میں آیا تھا، جس کی طرف ترک صدر نے اپنے بیان میں اشارہ کیا۔