Pakistan
گٹر میں گر کر جاں بحق ہونیوالی بچی کے والدین کو ڈیڑھ کروڑ ادا کرنے کا حکم
کراچی کی سٹی کورٹ نے کیماڑی میں گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والی 8 سالہ بچی کے والدین کو ڈیڑھ کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے گزشتہ روز 2021 میں رونما ہونے والے اس افسوسناک سانحے کا فیصلہ سنایا۔ بچی کے والدین کے وکیل کے مطابق واقعہ شیر محمد ولیج، ماڑی پور روڈ پر پیش آیا تھا، جہاں 8 سالہ حبیبہ گھر سے باہر کھیلنے کے لیے گئی تھی۔
وکیل کے مطابق بچی کے لاپتہ ہونے کے 2 روز بعد اس کی لاش علاقے میں موجود ایک گٹر سے ملی، جس کا ڈھکن غائب تھا۔
بچی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ 2021 میں پیش آیا تھا، جبکہ والدین کی جانب سے ڈھائی کروڑ روپے نقصان کے ازالے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔
درخواست میں واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور حکومتِ سندھ کو فریق بنایا گیا تھا۔