Pakistan
سرگودھا میں شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق
سرگودھا کے علاقے شاہ نکڈر میں شوہر کے مبینہ تشدد سے 45 سالہ بیوی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق چک نمبر 168/171 شمالی میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے خاتون شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہوگئی۔
خاتون کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سلانوالی منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔