Entertainment

نورا فتیحی، جیکلین کو چھوڑ نے کی منتیں کرتی تھی،سوکیش چندرشیکھر

نورا فتیحی، جیکلین کو چھوڑ نے کی منتیں کرتی تھی،سوکیش چندرشیکھر
۱۲ گھنٹے پہلے

منی لانڈرنگ کیس میں سزا پانے والے سوکیش چندرشیکھر کا جیل سے لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، جس میں اس نے گلوکارہ و رقاصہ نورا فتیحی سے متعلق حیران کن دعوے کیے ہیں۔

 

سوکیش چندرشیکھر کا ہاتھ سے لکھا گیا یہ خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نورا فتیحی نے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں سزا یافتہ شخص کے ساتھ اپنا نام جڑنے کے بعد پیش آنے والے ذہنی کرب کے بارے میں کھل کر بات کی۔

 

خط میں سوکیش چندرشیکھر نے دعویٰ کیا کہ اس نے نورا فتیحی کو مراکش میں گھر خریدنے میں مدد کے لیے کروڑوں روپے دیے تھے۔ اس نے ایسے مبینہ واٹس ایپ پیغامات کا بھی حوالہ دیا جن میں لگژری تحائف کا ذکر کیا گیا تھا۔

 

سوکیش چندرشیکھر نے مزید دعویٰ کیا کہ نورا فتیحی اس کی شناخت اور اثر و رسوخ سے بخوبی واقف تھیں اور انہوں نے اس کے ساتھ لگژری اشیا سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔

 

سزا یافتہ سوکیش چندرشیکھر نے نورا فتیحی کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات اور جیکلین فرنانڈیز کے ساتھ اپنی دوستی کے حوالے سے بھی الزامات عائد کیے۔

 

اس نے دعویٰ کیا کہ نورا فتیحی اس کی جیکلین فرنانڈیز کے ساتھ دوستی سے جلتی تھیں اور بار بار اس سے رابطہ کرتی تھیں۔

 

سوکیش چندرشیکھر نے خط میں لکھا کہ نورا فتیحی اس سے منتیں کرتی تھیں کہ وہ جیکلین کو چھوڑ دے اور اس کے ذہن میں یہ بات ڈالتی تھیں کہ وہ نورا کی پرتعیش زندگی کا پورا خرچ اٹھائے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں