Breaking News

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت،سامان، فائلیں لے کر چلے گئے

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز  کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت،سامان، فائلیں لے کر چلے گئے
۱۱ گھنٹے پہلے

بچوں کی نرسری میں آتشزدگی کے المناک سانحے کے تناظر میں حکومت کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

 

ہسپتال ذرائع کے مطابق اس ہدایت کے بعد ڈاکٹر عمران سکندر اپنا سامان اور فائلیں لے کر دفتر سے چلے گئے۔ روانگی سے قبل ای ڈی پمز نے اپنے قریبی افسران اور اسٹاف کے ساتھ ملاقات بھی کی۔

 

وزارتِ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو جامع تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے الگ رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں