Sports

ٹیسٹ کرکٹ،پاکستان کی ناکامیوں کی تعداد فتوحات سے زیادہ ہوگئی

ٹیسٹ کرکٹ،پاکستان کی ناکامیوں کی تعداد فتوحات سے زیادہ ہوگئی
۱۴ گھنٹے پہلے

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد مجموعی ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی ناکامیوں کی تعداد فتوحات سے زیادہ ہوگئی ہے۔ 1987 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب پاکستانی ٹیم کا مجموعی ٹیسٹ ریکارڈ منفی میں چلا گیا ہے۔

 

لارڈز ٹیسٹ پاکستان کا 473واں ٹیسٹ میچ تھا۔ اس میچ میں شکست کے بعد مجموعی منظرنامے کے مطابق قومی ٹیم اب تک 153 ٹیسٹ میچز جیت چکی ہے، جبکہ 154 میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

اس سے قبل اگست 1987 میں دی اوول میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد پاکستان نے مجموعی طور پر 170 ٹیسٹ میچز میں 39 کامیابیاں حاصل کی تھیں، جبکہ 40 میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں