Sports

ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داریوں سے سرفراز احمد اور عمر گل کو فارغ کرنے کا فیصلہ

ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داریوں سے سرفراز احمد اور عمر گل کو فارغ کرنے کا فیصلہ
۱۰ گھنٹے پہلے

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داریوں سے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جبکہ وطن واپسی پر سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا کو تیسرے ٹیسٹ سے پہلے ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ بولنگ کوچ عمر گل کو بھی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

لندن میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ سرفراز احمد اور عمر گل تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ رہیں گے، جبکہ برمنگھم ٹیسٹ میں مائیک ہیسن کوچز کے سربراہ ہوں گے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں مائیک ہیسن پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا کو بھی وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ سلمان آغا، محمد رضوان اور امام الحق کے ساتھ وطن واپس آ رہے ہیں۔ 

 

دریں اثنا پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر 9 ستمبر سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے لیے وائٹ بال بولنگ کوچ ایشلے نوفکے کے ذمہ داریاں سنبھالنے کا امکان ہے۔

 

ذرائع کے مطابق 50 سالہ سابق آسٹریلوی پروفیشنل کرکٹر ایشلے نوفکے، عمر گل کی جگہ بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جبکہ موجودہ کوچ اور سابق کپتان سرفراز احمد کی جگہ وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے برمنگھم میں شروع ہوگا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں