Sports

میسی کابین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کااعلان

میسی کابین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کااعلان
۱ منٹ پہلے

ارجنٹینا کے شہرۂ آفاق فٹبالر لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں میسی نے انٹرنیشنل فٹبال چھوڑنے کا اعلان کیا۔

 

39 سالہ فٹبالر نے اپنے بیان میں جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک تکلیف دہ فیصلہ ہے، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ اس فیصلے کا بالکل صحیح وقت ہے۔

 

رواں سال فیفا ورلڈ کپ میں میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے مسلسل دوسری مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، تاہم اسے فائنل میں اسپین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

میسی نے ارجنٹینا کی جانب سے مجموعی طور پر 207 میچز کھیلے اور 125 گول اسکور کیے۔ وہ ارجنٹینا کی جانب سے سب سے زیادہ میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

 

ارجنٹینا نے میسی کی قیادت میں 2022 میں قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں