Sports

کوہ پیما ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش مل گئی

کوہ پیما ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش مل گئی
۱۲ گھنٹے پہلے

گلگت بلتستان کے 7 ہزار 27 میٹر بلند سپانٹک پہاڑ پر جاں بحق ہونے والی خاتون کوہ پیما ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش تلاش کرلی گئی ہے۔ شدید موسمی حالات اور برف باری کے باعث کئی روز سے جاری تعطل کے بعد ارندو کے مقامی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے انتہائی دشوار گزار راستوں پر سرچ آپریشن مکمل کرتے ہوئے ان کی لاش تلاش کرلی۔

 

ڈاکٹر اسما مشتاق کا جسدِ خاکی کیمپ 3 سے کچھ فاصلے پر، تقریباً 6,400 میٹر کی بلندی پر برف تلے دبا ہوا ملا، جہاں وہ چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے دوران شدید علالت کے باعث دم توڑ گئی تھیں۔

 

سرچ آپریشن مکمل کرنے والی مقامی ٹیم میں محبوب، عابدین نمبردار، مظاہر حسین، حسین بیگ اور عباس علی شامل تھے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں