Sports

رضوان،امام کو ٹیسٹ سکواڈ میں کیوں شامل کیا؟ پی سی بی کا سلیکٹرز کو نوٹس

رضوان،امام کو ٹیسٹ سکواڈ میں کیوں شامل کیا؟ پی سی بی کا سلیکٹرز کو نوٹس
۱ دن پہلے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد رضوان اور امام الحق کی ٹیسٹ اسکواڈ میں سلیکشن پر سلیکٹرز کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق نوٹس پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیر احمد سید کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں سلیکٹرز کو نوٹس موصول ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

پی سی بی نے نوٹس میں محمد رضوان اور امام الحق کی سلیکشن کے معیار، کارکردگی اور اسکواڈ میں شمولیت کی وجوہات طلب کی ہیں۔

 

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو سلیکٹرز کی سفارشات کی بنیاد پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ میٹنگ منٹس کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں سلیکٹرز نے شرکت کی اور دونوں کھلاڑیوں کی شمولیت کی سفارش کی۔

 

پی سی بی نے سلیکٹرز سے دونوں کرکٹرز کے انتخاب کے معیار اور ان کی سفارشات کی مکمل وجوہات کی وضاحت طلب کرلی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں