Sports
قومی ہاکی چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں 10 گنا اضافہ
قومی ہاکی چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں 10 گنا اضافہ کر دیا گیا۔
صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کو لاکھوں روپے ملیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے ماضی میں کھلاڑیوں کو صرف ڈیلی الاؤنس اور رہائش دی جاتی تھی۔
واضح رہے کہ قومی سینئر، جونیئر اور انڈر 15 ہاکی چیمپئن شپ جنوری میں ہو گی۔