Sports

عاقب جاوید کو بھی عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے: سعید اجمل

عاقب جاوید کو بھی عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے: سعید اجمل
۱۵ گھنٹے پہلے

سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے کہا ہے کہ اگر سرفراز کو کوچنگ سے ہٹا دیا گیا ہے تو عاقب جاوید کو بھی عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔

 

انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم میں حالیہ بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور انتظامی فیصلوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کا مذاق اڑا رہی ہے کہ میچ ختم ہوتے ہی کھلاڑیوں کو واپس بھیج دیا جاتا ہے، یہ ایک غیر سنجیدہ طریقہ کار ہے۔

 

سعید اجمل کے مطابق سیریز کے دوران ٹیم، کوچنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی میں اتنی بڑی تبدیلیاں سمجھ سے بالاتر ہیں۔

 

اگر امام الحق سے کوئی غلطی ثابت ہوتی ہے تو اسے سخت سزا ملنی چاہیے تاکہ دوسرے کھلاڑیوں کے لیے مثال قائم ہو سکے۔

 

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کو بھی عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

 

سعید اجمل نے کہا کہ سرفراز کو تو کوچنگ سے ہٹا دیا لیکن مائیک ہیسن کا آپ ماتھا چوم رہے ہیں، مائیک ہیسن نے وائٹ بال میں کیا رزلٹ دیے ہیں؟

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں