Sports

بابر اعظم آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں ٹاپ 10 کھلاڑیوں سے باہر

بابر اعظم آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں ٹاپ 10 کھلاڑیوں سے باہر
۱۴ گھنٹے پہلے

پاکستانی کپتان بابر اعظم آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں ٹاپ 10 کھلاڑیوں سے باہر ہو گئے۔

 

انگلینڈ کے ہیری بروک بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

 

بابر اعظم 5 درجے تنزلی کے بعد 15ویں نمبر پر چلے گئے اور سری لنکا کے کمیندو مینڈس 2 درجے ترقی کے بعد 10ویں نمبر پر آگئے۔

 

سعود شکیل 15 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 18ویں نمبر پر آگئے، سری لنکا کے سونل دینوشا 25ویں نمبر پر آگئے۔

 

محمد رضوان کی 7 درجے تنزلی کے بعد 33ویں، شان مسعود 3 درجے تنزلی کے بعد 41ویں اور سلمان آغا 3 درجے تنزلی کے بعد 43ویں نمبر پر چلے گئے۔

 

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ


بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پہلے نمبر پر ہیں، نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔

 

انگلینڈ کے اولی رابنسن 6 درجے ترقی کے بعد 5ویں نمبر پر براجمان ہیں اور سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو 4 درجے ترقی کے بعد 11ویں نمبر پر آگئے۔

 

پاکستان کے محمد عباس 15ویں، انگلینڈ کے جوش ٹنگ 4 درجے ترقی کے ساتھ 13ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے گس اٹکنسن 10 درجے تنزلی کے بعد 24ویں نمبر پر چلے گئے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں