Sports

یہ سب پاکستان کرکٹ میں اختلافات کی وجہ سے ہو رہا ہے: محمد یوسف

یہ سب پاکستان کرکٹ میں اختلافات کی وجہ سے ہو رہا ہے: محمد یوسف
۱۸ گھنٹے پہلے

سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ کرکٹ کی ساکھ بحال کرنے کا اب واحد راستہ میدان میں کامیابی ہے۔ یہ سب پاکستان کرکٹ میں اختلافات، اندرونی خلفشار اور تنازعات کی وجہ سے ہو رہا ہے، مسلسل فتوحات ہی اس شور کو ختم کرسکتی ہیں۔

 

محمد یوسف نے کہا کہ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو واپس بلانے کا معاملہ صرف کارکردگی تک محدود نہیں، ہم ظہیر عباس، جاوید میانداد، انضمام الحق یا سعید انور جیسے لیجنڈز کو متبادل کے طور پر نہیں بھیج رہے۔

 

انہوں نے کہا کہ 1992 ورلڈ کپ کے بعد سے پاکستان کرکٹ میں عدم استحکام بار بار دہرایا جا رہا ہے، ان معاملات کی وجہ سے گیم سے توجہ ہٹی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ مسلسل فتوحات اور مثبت نتائج ہی شور ختم کرسکتے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کو میدان پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، بورڈ روم پر نہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں