Breaking News

پمز آتشزدگی میں بچنے والی واحد بچی کی حالت تشویشناک

پمز آتشزدگی میں بچنے والی واحد بچی کی حالت تشویشناک
۱۳ دن پہلے

پمز ہسپتال کی بچوں کی نرسری میں لگنے والی آگ میں بچ جانے والی واحد بچی ایزل کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے اور وہ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیرِ علاج ہے۔بچی کی والدہ آصفہ بی بی نے بتایا کہ ایزل 12 اگست کو پیدا ہوئی تھی۔

 

آصفہ بی بی نے کہا کہ ایزل ہماری پہلی اولاد ہے، تاہم اس کی پیدائش قبل ازوقت ہوئی ہے۔ قبل ازوقت پیدائش کے باعث بچی کمزور ہے جبکہ وہ نرسری میں لگنے والے دھویں سے بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بچی کی طبیعت ایک دن بہتر ہوتی ہے تو دوسرے دن بگڑ جاتی ہے۔والد وقاص نے بتایا کہ ایزل کو خون بھی لگوایا جا رہا ہے، تاہم اس کے باوجود اس کی حالت بگڑ رہی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں