Pakistan
پمز ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی کرنے والا نوجوان گرفتار
پمز ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی کرنے والا نوجوان گرفتار کرلیا گیا۔ مشکوک شخص ہسپتال کے وارڈ ایریا میں ڈاکٹر کے طور پر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، چیکنگ کے دوران وہ جعلی ڈاکٹر نکلا۔
ملزم مظہر منظور مغل کے قبضے سے سٹیتھوسکوپ اور جعلی میڈیکل آفیسر کی سٹیمپ بھی برآمد ہوئی۔ ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ کراچی کمپنی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔