Breaking News

ایپل ستمبر کے اختتام تک 8 نئی مصنوعات متعارف کرائے گی

ایپل ستمبر کے اختتام تک 8 نئی مصنوعات متعارف کرائے گی
۳ گھنٹے پہلے

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل ستمبر کے اختتام تک 8 نئی مصنوعات متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے، جن میں آئی فون 18 پرو سیریز اور کمپنی کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون بھی شامل ہے۔

 

ایپل کی ’سرپرائز اینڈ شائن‘ تقریب 9 ستمبر کو ہوگی، جو کمپنی کے نئے سربراہ جان ٹرنَس کی بطور چیف ایگزیکٹو پہلی بڑی تقریب ہوگی۔ جان ٹرنَس نے یکم ستمبر کو ٹم کک کی جگہ ایپل کی سربراہی سنبھالی ہے۔

 

ایپل گزشتہ ہفتے میک منی اور میک اسٹوڈیو بھی متعارف کرا چکی ہے، جن کی قیمتیں بالترتیب 899 ڈالر اور 2 ہزار 499 ڈالر مقرر کی گئی ہیں، جبکہ دونوں کی دستیابی 22 ستمبر سے متوقع ہے۔

 

9 ستمبر کی تقریب میں آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ آئی فون 18 پرو میں اے 20 پرو چپ اور نسبتاً چھوٹا ڈائنامک آئی لینڈ دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ پرو میکس میں کیمرے میں بہتری اور بڑی بیٹری متوقع ہے۔

 

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون بھی تقریب میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جسے ممکنہ طور پر ’آئی فون الٹرا‘ کا نام دیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق اس کی بیرونی اسکرین تقریباً 5.5 انچ اور اندرونی اسکرین 7.8 انچ کے قریب ہوسکتی ہے۔

 

اس کے علاوہ ایپل واچ سیریز 12، ایپل واچ الٹرا 4 اور ایئر پوڈز 5 بھی متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق ایپل ستمبر میں بنیادی آئی فون 18 متعارف نہیں کرائے گی۔ آئی فون 18، آئی فون 18 ای اور آئی فون ایئر 2 کو 2027 کی بہار میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ ایپل واچ ایس ای کے نئے ماڈل کی بھی اس مرحلے پر توقع نہیں کی جارہی۔

 

فولڈ ایبل آئی فون کی پیشکش اکتوبر تک مؤخر ہونے کی بعض اطلاعات سامنے آئی تھیں، تاہم بلوم برگ کے صحافی مارک گرومین نے کہا ہے کہ اگر یہ فون پرو ماڈلز کے ساتھ یا ان کے چند ہفتوں کے اندر متعارف نہ ہوا تو انہیں حیرت ہوگی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں